نجکاری کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن پر زوردیا ہے کہ وہ نجکاری کی تیز رفتاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے طریقہ کار وضع کرے۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نجکاری کی پیش رفت میں رکاوٹ اوراین پی پی ایم سی ایل اور دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کے زیر صدارت اجلاس ہوا،وفاقی وزیر مواصلات نے وزیر خزانہ کو این ایچ اے، موٹروے پولیس، پاکستان پوسٹ کے بجٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات سے متعلق تحفظات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔