کراچی: لیاری سے 2 بھتہ خور ڈکیت گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کی ہے جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی میں گرفتار ہونے والےدونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔