غلام سرور سے شہری کی مِنتیں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
ٹیکسلا (قدرت روزنامہ)ٹیکسلا میں دوران احتجاج شہری کی پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے منتیں کرنے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ویڈیو میں شہری غلام سرور کی منتیں کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اللّٰہ کا واسطہ ہے مہربانی کریں، گاڑی میں خواتین ہیں، ہم ٹریفک میں پھنسے ہیں۔
غلام سرور نے شہری کو جواب دیا کہ اللّٰہ کا واسطہ ہے یہاں سے چلے جائیں اور متبادل راستہ اپنائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکسلا و مارگلہ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کے باعث پشاور روڈ کئی گھنٹے بند رہا تھا۔