غلام سرور سے شہری کی مِنتیں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

ٹیکسلا (قدرت روزنامہ)ٹیکسلا میں دوران احتجاج شہری کی پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے منتیں کرنے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی . ویڈیو میں شہری غلام سرور کی منتیں کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اللّٰہ کا واسطہ ہے مہربانی کریں، گاڑی میں خواتین ہیں، ہم ٹریفک میں پھنسے ہیں .


غلام سرور نے شہری کو جواب دیا کہ اللّٰہ کا واسطہ ہے یہاں سے چلے جائیں اور متبادل راستہ اپنائیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکسلا و مارگلہ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کے باعث پشاور روڈ کئی گھنٹے بند رہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں