عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔