عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے، فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے عمران خان کو آج شام تک اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈاکٹرز نے عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کی گئی ہے۔
عمران خان فائرنگ سے زخمی
واضح رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔