سوشل میڈیا صارفین نے دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل ڈھونڈ نکالی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ملتی جلتی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر “ریجوتہ گھوش” نامی ایک لڑکی نے اپنی تصاویر پوسٹ کیں جس کو دیکھ کو سوشل میڈیا صارفین نے اس کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل قرار دے دیا۔


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ لڑکی بالکل اداکارہ دیپیکا پڈوکون جیسی لگ رہی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر مل جُلے تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ “دیپیکا پڈوکون لائٹ”۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ “میں سمجھی کہ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں”۔
34 2 190x300
34 3 289x300
واضح رہے کہ ریجوتہ گھوش نامی لڑکی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین اُن کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کہتے ہیں۔