اگرآپ دپیکااورکترینہ کے ساتھ لفٹ میں پھنس جائیں توکیاکریں گی؟ کرینہ کپور کاکرن جوہرکوایساجواب کہ سوشل میڈیاپرطوفان برپاہوگیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے اداکارہ کرینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے بیزارگی کی انتہاء بتا دی ہے۔ معروف بھارتی فلم ہدایت کار کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شرکت کے دوران جب اداکارہ کرینہ کپور سے چو پھا گیا کہ اگر آپ کبھی کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون
کے ساتھ لفٹ میں پھنس جائیں تو کیا کریں گی؟ کرینہ کپور نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا کہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ لفٹ میں پھنسے رہنے سے بہتر ہے میں خود اپنی جان لے لوں۔ شو میں اداکارہ سے اسی طرح کا سوال سیف علی خان اور شاہد کپور کے بارے میں بھی پوچھا گیا تو کرینہ کپور نے جواب میں کہا کہ میں ان سے یہ پوچھوں گی کہ آپ دونوں نے مجھے فلم رنگون میں اپنے ساتھ کیوں نہیں لیا؟ اب یہاں فلم کی شوٹنگ کرتے ہیں۔