کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے مہنگے فرینچ فرائز کس ملک میں فروخت کیے جاتے ہیں؟

امریکہ(قدرت روزنامہ)فرینچ فرائز کو دنیا بھر میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔فرینچ فرائز کو چھوٹے اور بڑے ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں، کوئی سادہ فرینچ فرائز پسند کرتا تو کوئی مصالحہ والے جبکہ آج کل نوجوان پیزا فرائز بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
فرینچ فرائز بظاہر آلو سے تیار کیے جانے والے سادہ چپس ہوتے ہیں لیکن پھربھی ایک ملک ایسا ہے جہاں یہ سب سے زیادہ مہنگے فروخت کیے جاتے ہیں۔دنیا کی سب سے مہنگی فرائز امریکی برانڈ ’چِپر بیک‘ کے آلو سے تیار کیے جاتے ہیں۔
جی ہاں، امریکہ کے شہر نیو یارک کا ’سرینڈیپٹی تھری‘ریسٹورنٹ صارفین کو دنیا کے سب سے مہنگے فرینچ فرائز کی فروخت کرتا ہے۔یہ ہی نہیں بلکہ یہ امریکہ کا ریسٹورنٹ پہلے ہی 295 ڈالرز کا دنیا کا سب سے مہنگا برگر اور 1000 ڈالرز کی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم فروخت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔دنیا کی سب سے مہنگی فرائز امریکی برانڈ ’چِپر بیک‘ کے آلو سے تیار کیے جاتے ہیں۔
ان فرینچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں لگ بھگ 32 ہزار روپے بنتے ہیں۔ان فرینچ فرائز کو بنانے کے لیے آلو کو سب سے پہلے سرکے اور شیمپئن میں اُبالا جاتا ہے جس کے بعد اسے بطخ سے مماثلت رکھنے والے پرندے (گوز) کے فیٹ (چربی) میں دو بار فرائی کیا جاتا ہے تاکہ یہ باہر سے خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی مکمل پک جائیں۔
بعدازاں ان فرینچ فرائز پر کھانے کے قابل سونے کے ذرات اور مشروم کی ایک قسم ٹرفل سے تیار کیے جانے والے نمک اور تیل کے ساتھ کرسٹل کی پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں ٹرفلز اور مورنے چیز ڈپ سوس بھی ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس چیز سوس میں بھی ٹرفل مشرومز کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک نایاب موسمی مشروم سمجھا جاتا ہے۔ریسٹورنٹکے کریئٹیو ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان فرینچ فرائز کے لیے صارفین آٹھ سے دس ہفتے تک کی انتظار کی فہرست میں رہتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ سال اس ریسٹورنٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے مہنگی فرینچ فرائز فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Recent Posts

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

6 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

6 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

14 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

19 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

21 mins ago

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

22 mins ago