‘پاکستان کی گلیوں میں اتنی تاریں بجلی کی نہیں جتنی انٹرنیٹ کی لیکن اسپیڈ پھر بھی انتہائی کم’


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست روی کا شکارہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین اس بات کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ ان کا انٹرنیٹ کچھوے کی رفتار سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے جہاں ان کو انٹرنیٹ براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کی انٹرنیٹ اسپیڈ ٹھیک آنے کے باوجود سوشل میڈیا ویب سائٹس تک رسائی مشکل ہے۔ جہاں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کچھ صارفین ایکس بندش کے بعد اب انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہونے کی وجہ پوچھتے نظر آئے۔
صارف ملک مصطفیٰ نے لکھا کہ “ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں کسی کو یہ نہیں پتا کہ ٹویٹر پچھلے کچھ ہفتوں سے کیوں ڈاؤن ہے؟ کوئی نہیں بتا رہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار مختلف اوقات میں کیوں سست ہے؟ کوئی بھی ان سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے کہ ہم کب تک VPN کے ذریعے ٹویٹ کر سکیں گے۔ اسی لیے بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنا دفتر نہیں کھولتیں؟‘‘
جہاں کچھ صارفین حکومت کو انٹرنیٹ کی سست رفتار کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں بعض صارفین ایسے بھی ہیں جو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی گلیوں میں اتنی تاریں بجلی کی نہیں ہیں جتنی انٹرنیٹ کی لیکن اسپیڈ پھر بھی انتہائی کم ہے۔

پی ٹی اے کا مؤقف کیا ہے؟
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی اے ذرائع نے بتایا انٹرنیٹ سروس میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ اگر پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروس میں کوئی تعطل کیا جائے یا سروس معطل کی جائے تو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔
وی نیوز نے ترجمان پی ٹی اے سے تین دن سے انٹرنیٹ سروس تین دن سے متاثر ہونے سے متعلق ادارے کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

7 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

7 hours ago