پنجاب: ڈینگی سے مزید 4 افراد کا انتقال

لاہور (قدرت روزنامہ)ملک کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 4 افراد کا انتقال ہو گیا۔ڈینگی سے انتقال کرنے والے 2 افراد کا تعلق لاہور سے، 1 کا ملتان اور 1 کا راولپنڈی سے ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ان 4 ہلاکتوں کے بعد پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے 30 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 207 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے ڈینگی کے 97، راولپنڈی سے 29، گوجرانولہ سے 27، ملتان سے 20، شیخو پورہ سے8، سرگودھا سے 5، سیالکوٹ اور جھنگ سے 3، 3، اوکاڑہ، وہاڑی، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 2، 2، میانوالی، بہاولنگر، اٹک، خانیوال، نارووال، مظفر گڑھ، خوشاب اور لیہ سے 1، 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 16 ہزار 198 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ لاہور سے رواں سال ڈینگی کے 6 ہزار 916 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔