اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کڑی پتے کو جلا کر بستر کے نیچے رکھنے سے کیا ہوتا ہے . دورِ قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی کڑی پتے کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں .
ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے .
اس کے علاوہ یہ سر درد، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے . لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کڑی پتے کو جلا کر بستر کے نیچے رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں .
اس موسم میں مچھروں، مکھیوں اور دیگر حشرات کا ڈیرہ جما ہوا ہے، ایسا کرنے سے آپ کو ان مچھروں سے بھی نجات ملے گی اور اکثر رات کے وقت مچھر کے شکار سے بھی بچ جائیں گے . کڑی پتے کیونکہ فضاء کو صاف کرنے میں بھی مفید سمجھے جاتے ہیں لہٰذا سانس کی بیماری یا دھول مٹی سے الرجی میں بھی افاقہ ہوتا ہے .
بستر کے نیچے اس کو رکھنے سے چوہے بھی بھاگ جاتے ہیں اور رات کو اگر اس کی دھونی پیروں میں دی جائے تو پیروں کی سوجن اور ورم میں بھی افاقہ ہوتا ہے .