یہ کیسی قوم پرستی کے دعوے دار ہیں جو کمسن بچوں کو قتل کرتے ہیں، جام کمال

بلوچستان (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ یہ کیسی قوم پرستی کے دعوے دار ہیں جو کمسن بچوں کو قتل کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوادر دھماکے میں 10 سال کی عمر تک کے 3 بچے شہید ہوئے جن میں ایک بچہ اپنے باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شہید ہونے والے اکلوتے بیٹے کا باپ سرکاری محکمے میں والومین کی ملازمت کرتا ہے۔