مینارِ پاکستان واقعہ: 92 افراد گرفتار،407 شاملِ تفتیش

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس نے 407افراد کو شامل تفتیش کیا گیاجن میں سے 92 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گریٹر اقبال پارک واقع کے بعدپولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے گذشتہ رات فیصل آباد، قصور اورشیخوپورہ میں پولیس ٹیموں نے چھاپے مار کر مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔واقعہ کے حوالے سے اب تک 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سے 40 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا ہے جبکہ مزید 30 کو آج بھجوایا جائے گا۔
آئی جی پنجاب کی بقیہ ملزمان کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاریوں کیلئے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں جبکہ چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا.صحافیوں اور عوام سے گذارش ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی خبر یا اطلاع کو آگے نہ پھیلائیں۔ پنجاب پولیس ان افسوس ناک واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔