موجودہ نالائق، نااہل اور سیلکٹڈ حکومت اکثریت کھوچکی ہے، عبدالغفور حیدری

شکرگڑھ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ نالائق ، نااہل اور سیلکٹڈ حکومت اکثریت کھوچکی ہے . پیپلز پارٹی اور ن لیگ اگر متفق ہوتی تو جعلی حکومت کب کی گھر جاچکی ہوتی .

شکرگڑھ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم متحد ہے . اٹھائیس اگست سے کراچی میں دوبارہ متحرک ہو رہی ہے . پیپلز پارٹی اور اے این پی کے چھوڑنے کے باوجود تحریک جاری ہے . پیپلز پارٹی نے گلگت اور کشمیر الیکشن میں جیت کر حکومت سازی کرنے کے وعدہ پر ہمیں چھوڑا . جو وعدہ جھوٹا نکلا . ہم دوبارہ سے حکومت مخالف تحریک کے لئے تیار ہیں . ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کے خاتمے ، ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھانے والوں کی تین سالہ صفر کارکردگی بارے بتائیں گے . حکومت بنانے سے پہلے سیلکٹر کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے . اب سٹیٹ بینک . وزارت خزانہ سمیت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے . جس قوم نے جھوٹینعروں اور خواب کے بدلے ووٹ دیا وہ اب بھگت رہے ہیں . عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے بیس سالہ عالمی طاقتوں کی جدوجہد کو ملیا میٹ کر دیا اور انکو عبرتناک شکست دی جس پر خوش ہیں . ہماری اسلامی فلاحی ریاست میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دھرنوں کی بدولت پیدا ہوئے ہیں . انکے ذمہ دار موجودہ حکومت ہے . ایسے واقعات سے عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے . بجائے ملزم پکڑنے کے روزانہ کی بنیاد پر تشہیر کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں