اداکار سلمان نے ہما خان کی جان کیسے بچائی؟ ماضی کی اداکارہ نے بتادیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کی معروف اداکارہ نے بتادیا کہ سلمان خان نے ان کی جان کیسے بچائی تھی۔ حال ہی میں ماضی کی اداکارہ ہما خان نے بتایا کہ انکے شوہر بیرون ملک گئے تو دوبارہ ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی گھر کو چلانے کیلئے پیسے بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے پاس کھانے پینے کے پیسے نہیں تھے تو میں نے 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد میرے سوتیلے بیٹے نے اور والدہ نے کہا کہ سلمان کے پاس جاؤ مدد کیلئے، وہ تو تمہارا بچپن کا دوست بھی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ وہ کیا سوچیں گے کہ اس کا کیا حال ہو گیا ہے، بہت خوددار بنتی تھی۔لیکن ایک روز جب میں ان سے ملنے گئی تو وہ اس وقت پریم رتن دھن پایو کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو کام رکوا دیا اور مجھے سے اچھے سے ملے۔
ہما خان نے کہا کہ سلمان خان نے میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی بول دیا کہ آپ نے کچھ کھایا ہے، پھر کہا کہ بولو کیا پریشانی ہے اور میرے منہ سے نکلنے سے پہلے ہی کہہ دیا ہما میں ہوں نا، پریشان نہ ہو، یہ لو 1 لاکھ روپے۔
اداکارہ نے کہا کہ صرف پیسے ہی نہیں دے بلکہ انہوں نے دوبارہ سے مجھے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں میری مدد بھی کی۔ہما خان نے کہا کہ سلمان میری زندگی میں فرشتہ بن کر آئے، میرے لبوں سے اللہ کے بعد صرف سلمان کا نام نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی کی اداکارہ ہما خان نے کئی فلموں میں کام کیا ان کی سب سے مشہور فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں تھی جس میں انہوں نے ایک کاروباری شخصیت کی سیکریٹی کا کردادار ادا کیا تھا۔