اللہ ایک ہے، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔۔ فرانس کی ماڈل کے ساتھ 1 سال پہلے کیا ہوا تھا، جو اسلام قبول کر لیا؟ دیکھیے ویڈیو

فرانس(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں . فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے، تاہم ان کی زندگی کے اس اہم ترین اور سب سے خاص موقعے کو انہوں نے مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں محسوس کیا .


میرین نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا، جس میں وہ ایک مسجد کے میں امام کی موجودگی میں شہادت پڑھ رہی ہیں، دوسری جانب ایک خاتون انہیں گلے لگا رہی ہے . سیاہ برقع اوڑھے، چہرے پر جذباتی احساسات موجود تھے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 🇫🇷 🇲🇦🇪🇬 MARINE EL HIMER (@marinelhimer)


میرین فرانس کی صف اول کی ماڈلز میں شامل ہیں، تاہم وہ اسپینش اور عربی زبان بھی بولتی ہیں، پوسٹ میں میرین نے لکھا کہ کچھ سفر ایسے ہوتے ہیں جس میں آپ کو تنہا ہی چلنا پڑتا ہے، جہاں ماں باپ، رشتے دار ساتھ نہیں ہوتے ہیں، صرف آپ اور آپ کا اللہ ہوتا ہے . میں نے دو ماہ پہلے اسلام قبول کر لیا تھا . یہ میری روح کی تسکین کا باعث بنا ہے لمحہ، میں نے دل اور دماغ سے اسلام کو اپنایا ہے، اور اس بات پر مجھے فخر ہے .
میرین نے بتایا کہ گزشتہ سال ان کے لیے کافی منفرد ثابت ہوا ہے، جس نے انہیں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے . میرین نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ پر بھی حاضری دی، ان لمحات نے انہیں ایک ایسا احساس دلایا جو انہوں نے کبھی محسوس ہی نہیں کیا تھا . پُر سکون، مطمئن احساس تھا جو وہ محسوس کر رہی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 🇫🇷 🇲🇦🇪🇬 MARINE EL HIMER (@marinelhimer)


دوسری جانب ان کے گزشتہ پوسٹس میں سے ایک پوسٹ ایسا بھی تھا جس میں وہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ بھی منا رہی تھیں، ساتھ ہی قرآن مجید تفصیل کے ساتھ پڑھ رہی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 🇫🇷 🇲🇦🇪🇬 MARINE EL HIMER (@marinelhimer)


میرین کی بہن نے بھی ان کے مسلمان ہونے پر انہیں مبارک باد دی ہے تاہم ان کے پوسٹ میں چونکہ والدین یا رشتہ دار کا ذکر نہیں، عین ممکن ہے گھر میں صرف انہی نے اسلام قبول کیا ہو . جبکہ میرین نے اللہ کا بھی شکر ادا کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں