مجھے چاچا مت کہو ۔۔ میدان میں لمبے لمبے چھکے مارنے کی وجہ سے مشہور افتخار نے لوگوں کو کیسے خبردار کر دیا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)مجھے چاچو مت کہو۔ یہ الفاظ تھے مشہور پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد کے۔ کیونکہ حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی جاری ہے جس میں یہ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں یہی نہیں بلکہ لمبے لمبے چھکے بھی مار رہے ہیں جہاں دیگر ان سے کم عمر لڑکے عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام نظر آ رہے۔
12 2 2 300x272
ہوا کچھ یوں کہ کامیڈین اور کرکٹ کے کھیل کے بڑی مداح سلمان ملک نے اعلان کیا کہ اگر ان کی پوسٹ پر افتخار احمد نے جواب دیا تو میں انہیں چاچو کہنا بند کر دوں گا۔ تو بس پھر کیا تھا افتخار احمد نے فوراََ سے ان کی اس پوسٹ پر رپلائی کیا۔
اور انہوں نے رپلائی میں خاموش رہنے والا ایموجی بنا کر بھیج دیا جس پر دنیا بھر کے لوگ حیران رہ گئے کہ واقعی اتنے بڑے کھلاڑی نے جواب دیا ہے یہی نہیں لوگوں کو یہ احساس بھی ہو گیا کہ واقعی یہ بات انہیں اچھی نہیں لگتی کہ کوئی ان کی عمر کے بارے میں باتیں بنائے۔
12 3 1 300x169
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں جانے سے پہلے افتخار نے ایک ٹوئٹ کی جو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ صاف کہتے ہوئے نظر آئے کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی بڑی بات اور یہ بات انہوں نے ثابت بھی کر کے دیکھائی۔