عمران خان کا زمان پارک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زمان پارک سے ہی پارٹی کے معاملات کو دیکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان روزانہ کی بنیادوں پر پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور حقیقی آزادی مارچ کی زمان پارک سے ہی مانیٹرنگ کریں گے۔علاوہ ازیں عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرنے کے لیے زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے اور حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کا لائحہ عمل بھی زمان پارک میں ہی تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان روزانہ کی بنیادوں پر زمان پارک سے ہی حقیقی آزادی مارچ سے ورچوئل خطاب کریں گے۔