حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کوعام تعطیل ہوگی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کی خواہش پر پر یوم اقبال تعطیل کے لئے متعلقہ محکمے کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔