عدالتیں راستے بند کرنے کا نوٹس لیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتیں راستے بند کرنے کا نوٹس لیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15 لوگ ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دیتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیج دیتے ہیں۔
آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ راستے بند کرنے کا نوٹس لیں۔