ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی سے متعدد مطالبات منوا لیے

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) سے متعدد مطالبات منوا لیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔مذاکرات میں ایم کیو ایم پاکستان متعدد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز ایم کیو ایم کے نامزد کردہ ہوں گے۔پیپلز پارٹی میئر/ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات میں اضافہ کرنے پر بھی راضی ہوگئی۔واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو میئر/ ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے مالی وسائل میں اضافے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 4 وزراء کو سندھ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ مشیر بھی سندھ کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔