ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی سے متعدد مطالبات منوا لیے

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) سے متعدد مطالبات منوا لیے . تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے .

مذاکرات میں ایم کیو ایم پاکستان متعدد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے .
ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے . کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز ایم کیو ایم کے نامزد کردہ ہوں گے . پیپلز پارٹی میئر/ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات میں اضافہ کرنے پر بھی راضی ہوگئی . واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو میئر/ ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا .
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے مالی وسائل میں اضافے پر بھی اتفاق کرلیا گیا . پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے . ایم کیو ایم پاکستان کے 4 وزراء کو سندھ کابینہ میں شامل کیا جائے گا . ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ مشیر بھی سندھ کابینہ میں شامل کیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں