حمائمہ ملک کا سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کی بہت بڑی فین ہوں۔حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تجربات شیئر کیے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Faridoon Shahryar (@ifaridoon)


انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حمائمہ ملک ہوں لیکن آپ دل سے بھی افسردہ ہوسکتے ہیں، کوئی پوچھے کہ آپ کیسی ہو ؟ یا اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو یقین کیجیے کہ دل بہت اچھا ہو جاتا ہے۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا ، اور اپنے تمام بہن بھائیوں کی کفالت کی، یہاں تک کہ اپنے بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ذہنی کیفیت اتنی خراب بھی ہوجاتی ہے کہ دل ہی نہیں کرتا کہ بستر سے بھی اٹھو، مجھے اپنی مرضی سے نیند نہیں آتی، میں ان لوگوں کو خوش قسمت ترین سمجھتی ہوں جو اپنی مرضی سے جب چاہیں سو لیتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے شعیب منصور کی فلم بول میں کام کیا، زینب کا ڈائیلاگ جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو بے حد مقبول ہوا، مجھے اس فلم میں اپنا کردار بہت پسند ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


حمائمہ ملک نے کہا کہ میں سلمان خان کی بہت بڑی فین ہوں، جب میں چھوٹی تھی تواسکول کے لیے دی جانے والی جیب خرچ میں سے ایک روپیہ بچا کر سلمان خان کے کارڈز خرید لیا کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب لندن میں اپنے بھائی فیروز خان کے ہمراہ سلمان خان سے ملاقات ہوئی تو میں نے انکو بھی یہ بات بتائی جس پر سلمان خان نے کہا کہ کیا تم مجھ سے اب وہ پیسے وصول کرنا چاہتی ہو ؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)