حالت مزید خراب؛ معروف پاکستانی اداکار کو ڈاکٹروں نے جواب دیدیا، دعاؤں کی اپیل
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن کے ڈاکٹرز نے پی کے ایل آئی لے جانے کا کہہ دیا ہے۔
معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی ٹیڈی فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن میں 10 روز سے زیر علاج ہیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ فاروق اسپتال کا بقیہ بل ادا کر سکیں۔
اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔
واضح رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔معروف اسٹیج اداکار فوراً فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔