معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا اہم راز فاش کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا اہم راز فاش کردیا ہے۔حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کیا میں انڈسٹری کا راز بتاؤں؟ جہاں اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں۔
Can I tell you guys an industry secret? Most people in it are frauds. Most things are an illusion. When there is a lot of hype there is often (not always) less talent to back it up. It’s smoke & mirrors. It’s PR. It’s set narratives.The crowd follows where it’s strategically led.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 7, 2022
انہوں نے لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں۔ یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے۔ یہ پبلک ریلیشن ہے۔
View this post on Instagram
اشنا شاہ نے لکھا کہ اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے، ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ دھوکہ دہی صرف ایک چیز نہیں تقریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل، دھوکہ دہی اور صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 2013 میں میرے خوابوں کا دیا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے۔ وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔