معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا اہم راز فاش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا اہم راز فاش کردیا ہے . حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کیا میں انڈسٹری کا راز بتاؤں؟ جہاں اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں .


انہوں نے لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں . یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے . یہ پبلک ریلیشن ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


اشنا شاہ نے لکھا کہ اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے، ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


اداکارہ نے لکھا کہ دھوکہ دہی صرف ایک چیز نہیں تقریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے . چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل، دھوکہ دہی اور صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


واضح رہے کہ 2013 میں میرے خوابوں کا دیا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے . وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں .

. .

متعلقہ خبریں