’سندھ پولیس کے معذور اہلکاروں کیلیے بڑا اقدام‘

کراچی (قدرت روزنامہ)’معزور اہلکاروں کو آئی جی سندھ کی ہدایات پر مخصوص موٹرسائیکلیں کی فراہم کی گئیں‘تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے دوران ڈیوٹی پیش آنے والےحادثات اور مقابلوں میں معذور ہوجانے والے اہلکاروں کوآئی جی سندھ کی ہدایات پر مخصوص موٹرسائیکلیں فراہم کی گئیں ۔پہلے مرحلے میں 19 مخصوص موٹرسائیکلیں تیار کی گئیں جو 38 لاکھ روپے کے فنڈ سے تیار کی گئیں۔تاہم دوسرے مرحلے میں معذور پولیس اہلکاروں کو مزید 35 سے زائد مخصوص موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔
’مخصوص موٹر سائیکلیں سندھ کے معذور اہلکاروں کے دروازے پر پہنچا گئیں ہیں‘ پولیس حکام اس حوالے سے اےآئی جی فیصل چاچڑ نے بتایا کہ یہ فیصلہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلیے کیا گیا ہے جسکا مقصد دوران ڈیوٹی ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔ جن پولیس اہلکاروں کو مخصوص موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں وہ تمام پولیس اہلکار اس وقت حاضر سروس ہیں اور موٹرسائیکلوں کی فراہمی سے ان اہلکاروں کے معمولات زندگی قدرے آسان ہوجاینگے۔