عمران بچاؤ تحریک اب اقتدار پر بٹھاؤ تحریک بن چکی ہے، شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران بچاؤ تحریک اب اقتدار پر بٹھاؤ تحریک بن چکی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں، یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے۔
عمران خان سے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے ۔ اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ یہ دوہرہ معیار اور منافقت نہیں تو کیا ہے؟ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 8, 2022
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے، افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں، یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروباری زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے تھا۔پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے۔ عمران بچائو تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھائو تحریک بن چکی ہے۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 8, 2022
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے، اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں، یہ دوہرہ معیار اور منافقت نہیں تو کیا ہے؟