عمران خان، اعتزاز احسن ملاقات، کس نے کیا کہا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی ملاقات میں کس نے کیا کہا؟ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے انکشاف کیا کہ اعتزاز احسن کو 17 سال پہلے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے، ان کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے انکشاف کیا کہ اعتزاز احسن ماضی میں میرے وکٹ کیپر ہوا کرتے تھے، یہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ جب عمران خان پر وزیر آباد میں فائرنگ ہوئی، اُس وقت وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی عمران خان پر فائرنگ کی اطلاع ملی تو انہماک سے ٹی وی دیکھنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا کہ طوطا بول رہا ہے۔