انتظار کی گھڑیاں ختم، مداحوں کیلئے چھٹی کے دن زبردست خبر آگئی ،منال اور احسن نے شادی کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف منگنی شدہ جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی منگیتر منال خان بھی موجود ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن کے ہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتے نظر آرہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منال خان اور احسن محسن کافی مصروف نظر آرہے ہیں۔

احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تیاری ہورہی ہے۔اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بس! اب آپ دن گِننا شروع کردیں۔دوسری جانب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیاتھا ۔واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔