اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کی تصدیق کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کردی۔
انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے بارے میں بتایا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Madiha Rizvi Official (@diyariz)


ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تاہم ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے۔ اس لیے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی اپنی نجی زندگی اپنے تک ہی محدود رکھی ہے اس لیے مستقبل میں بھی یہ ہی چاہیں گے۔ شکریہواضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔