بسمہ معروف سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی پاکستانی کرکٹر بن گئیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بسمہ معروف آج آئرلینڈ کے خلاف کیریر کا 121واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں۔
بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔اس سے قبل سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔