ویکسین نہ لگوانے والوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا، حکومت کا نیا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ویکسین نہ لگوانے والوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا، حکومت کا نیا فیصلہ تفصیلات کے مطابق شہریوں میں کرونا ویکسی نیشن لگانے کی شرح بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اہم فیصلے، 30 اگست تک تاجر برادری، ان کے ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگانا لازم، ورنہ دکانیں سیل30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا
۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے سامنے آگئے، ڈی سی مدثر ریاض ملک نے 30 اگست تک بزنس کمیونٹی کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کی مہلت دیدی، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانیوالے تاجروں کیخلاف کارروائی ہوگی دکانیں سیل کردی جائیں گی، اسی طرح 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں ملے گا، پٹرول پمپس انتظامیہ بینرز آویزاں کریگی۔