پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا ،پی ایس او حکام

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ایس او حکام نے مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر کہا ہے کہ پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا ،پلاننگ کے تحت طویل مدتی معاہدے کے 4 اورسپاٹ خریداری سے 2کارگوز خریدے گئے ،موسم سرما کے لئے ایل این جی خریداری کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔پی ایس او حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدتی معاہدے کے تحت 20 کی بجائے 28 کارگوز خریدے گئے ،

طویل مدتی معاہدے کے تحت 4 اضافی ایل این جی کارگوز خریدے گئے ،گیس کی بڑھتی طلب کو سستی ایل این جی سے پورا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ پی ایس او حکام نے کہا ہے کہ رواں سال پی ایس او نے معاہدوں میں گنجائش کے ذریعے اضافی کارگوز منگوائے ہیں،ایل این جی کی سپاٹ خریداری ملکی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کی جاتی ہے،پی ایس او نے ستمبر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،ستمبر کے لئے ملنے والی بڈز کو پی ایس او بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،رواں سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے باعث ایل این جی کی خریداری میں بچت ہوگی۔