معروف پاکستانی اداکارہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)اسٹیج ادکارہ حسنہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ حسنہ کو ملزم اشرف شاہ نے اغواء کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، اداکارہ کی ملزم اشرف شاہ سے 2017ء میں ملاقات ہوئی، 2018ء میں ملزم نے اپنے فارم ہاؤس بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم اشرف شاہ نے برہنہ حالت میں تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، بلیک میل کرکے 20لاکھ روپے بٹورے۔


2019ء میں حسنہ کی شادی ہوئی، ملزم نے شوہر کو برہنہ ویڈیوز دکھا کر گھر اجاڑ دیا، 2 نومبر کو ملزم اشرف شاہ نے ڈرائیور اور ملازم کی مدد سے اداکارہ کواغوا کر لیا جس کے بعد ملزم اپنی گاڑی میں زبردستی شاہدرہ میں واقع اپنے فارم ہاؤس لے گیا۔
ملزم نے فارم ہاؤس میں دوستوں کے سامنے نشے کی حالت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ ملزم نے ایک لاکھ 20 ہزار نقدی، لاکھوں مالیت کے زیورات بھی چھین لیے۔