ماضی میں سنی دیول اور کاجول کی لڑائی کیوں ہوئی تھی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ماضی میں اداکار سنی دیول اور اداکارہ کاجول کی لڑائی کیوں ہوئی تھی۔سنی دیول کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ پرانی فلموں میں باکمال اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں جبکہ اداکارہ کاجول نے بھی اُس وقت اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا۔
کاجول کے والد ڈائیریکٹر تھے اور والدہ خود بھی اداکارہ تھیں جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو برتر اداکارہ سمجھتی تھیں۔سنی دیول کی فلم غدر، ایک پریم کتھا میں سنی دیول کے ساتھ کاجول کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر کاجول نے یہ آفر اس لئے ٹھکرا دی تھی کہ یہ میرے لیول کی فلم نہیں اور نہ ہی سنی دیول میرے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد اداکارہ امیشا پٹیل کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔
لیکن سنی دیول کی اس فلم نے پورے بھارت میں دھوم مچا دی تھی، اداکارہ کاجول اگرچہ ہی آفر ٹھکرا گئیں لیکن ان کے نظریے نے سنی دیول کو ان کے مخالف ضرور کر دیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آج تک سنی دیول اور کاجول آپس میں بات چیت نہیں کرتے ہیں۔