عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتادیا کہ وہ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھیں گی . سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جو کہ ایک ڈانس ریئلٹی شو کی ہے .


اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے ایک بچے سے بات کی اور اس سے اپنے نام کی اسپیلنگ پوچھی .


بچہ عالیہ بھٹ کے نام کی صحیح اسپیلنگ بتانے میں ناکام رہا مگر اداکارہ کو بچے کی بتائی ہوئی غلط اسپیلنگ بھی پسند آئی اور اُنہوں نے کہا کہ ’الما‘ بہت ہی خوبصورت نام ہے، میں اپنی بیٹی کا نام ’الما‘ رکھوں گی . اس وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال اپریل میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 6 نومبر کو اس جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں