عمران خان کا پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ہونے والے سیمی فائنل میچ کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
Wishing Babar Azam and his team prayers and best wishes from the nation. All we expect from you is to fight till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے قوم کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ سے صرف آخری گیند تک لڑنے کی توقع رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج سڈنی کے میدان میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل، قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں جبکہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ سے ہوگا جبکہ فائنل اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔