کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات ہوئی .
Sindh Syed Murad Ali Shah and the World Bank 13-member delegation led by Country Director Najy Benhassaine discuss the overall development portfolio, including housing project for flood-affected people at CM House. pic.twitter.com/NXff3lVOmi
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) November 9, 2022
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، ہوسٹنگ پروجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرز کا لون دی رہی ہے، ہاؤسنگ کمپنی کیلئے اسٹاف کی بھرتی، کنسلٹنسی، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مکمل ہونے والے ہیں .
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں . اس دوران کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ ورلڈ بینک ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہی ہے .
سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کا متبادل جلد تعمیر کرنے پر اتفاق
ملاقات میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب سے 500 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے 268 سڑکیں ورلڈ بینک کے تعاون سے مرمت کی جائیں گی .
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک ان سڑکوں کیلئے 80 ملین ڈالرز دی رہی ہے، ورلڈ بینک کی ضرورت مطابق پروجیکٹ شروع کیا جائے گا .
سندھ حکومت اور ورلڈبینک کے درمیان سندھ سولر پروجیکٹ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق
دوسری جانب سندھ حکومت اور ورلڈ بینک پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا پروجیکٹ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق لیا گیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ماہرین ہایئر کیا جا رہا ہے تاکہ پروجیکٹ فائنل کیا جائے، سندھ سولر پروجیکٹ سیلاب متاثر علاقوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثر علاقوں میں نئے تعمیر کیے جانے والے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں .
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا، یہ پروجیکٹ اب کراچی میں اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا . واضح رہے کہ وفد میں ورلڈ بینک کے مختلف سیکٹر کے سربراہاں شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، مشیراں، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز اس موقع پر موجود تھے .