گجرات: بارات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،دلہا دلہن سمیت 150 افراد متاثر

گجرات (قدرت روزنامہ)گجرات میں باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جن کے کاٹنے سے دلہا دلہن سمیت 150 باراتی متاثر ہوئے ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق بارات کی آمد پر بچے کی طرف سے پتھر پھینکنے پر شہد کی مکھیاں مشتعل ہو گئیں جنہوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا۔
باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کے حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔واقعہ گزشتہ روز سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں پیش آیا۔
شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 150 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔