پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا . پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا .

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں .
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی . اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا .
محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132 تھا . اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا .
میچ کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے فن ایلن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا . نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر ڈیون کونوے کو چھٹے اوور میں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا .


محمد نواز نے 8 ویں اوور میں 49 کے اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیوی بیٹر گلین فلپس کا کیچ پکڑ کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی . شاہین شاہ آفریدی نے 17 ویں اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی پارٹنرشپ کو تورٹے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی .
شاہین شاہ آفریدی نے 117 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کو 46 رنز پر بولڈ کیا . نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے . ڈیرل مچل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے .
پاکستان کی پلیئنگ الیون
سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں . کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ڈیون کونوے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور ایش سودھی کیوی ٹیم کا حصہ ہیں .
ٹاس ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، اس میچ پر فوکس ہیں، آخری 3 میچز اچھے کھیلے اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے . بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی بولرز اور بیٹرز ہیں تاہم جیت کی وجہ سے ہم بہت زیادہ پُراعتماد ہیں .
ٹاس سے قبل کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پچ کا بغور معائنہ بھی کیا . پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے . پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم روانگی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی .
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچز بھی موجود تھے .


دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی . پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے . پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی .
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے . ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں