ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف کا افسران سے خطاب

پشاور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں . آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا .

کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا . جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی .
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امن اور استحکام کے حصول میں فارمیشن کی کاوشوں کو سراہا . انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے سماجی ، اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا . آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت میں ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں .

. .

متعلقہ خبریں