فائنل میں پہنچنے پر وزیراعظم کی پاکستانی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد ٹیم کی تعریف کردی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں جذبہ ،عزم، اور نظم و ضبط شامل ہے۔


شہباز شریف نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ٹیم پاکستان بہت ہی اچھے کم بیک کیلئے۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔