پاکستان

عمران خان کی بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔

متعلقہ خبریں