لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ن لیگی رہنما عطاء تارڑ سرائے عالمگیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کی بات درست ہوئی یہ خونی مارچ ثابت ہوا۔
‘کنٹینر پر حملہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے’
انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر حملہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو مستعفی ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب جوڈیشل آڈر کے تحت بیٹھا ہوا ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ خونی مارچ ہے، اسلام آباد میں خونی مارچ کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ معظم شہید عمران خان کے گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوا ہے، عمران خان کا میڈیکل لیگل اپنے ملکیتی اسپتال سے کرایا گیا۔انکا کہنا ہے کہ فوج کو گالیاں دینے کے لیے حملہ جیسے ٹوپی ڈرامے کیے گئے، ہم پر جب بوگس پرچے ہوئے تو ہم نے چیخیں نہیں ماری۔
کینیا میں دونوں فارم ہاؤس کس کے ہیں؟
عطاء تارڑ نے کہا کہ ارشد شریف ایک نامور اور مخلص صحافی تھا، انکو ملک چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا، ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو سرکاری گاڑی اور سرکاری پروٹوکول میں چھوڑنے کون گیا؟ ان کو کینیا کس نے بھجوایا، کینیا میں دونوں فارم ہاؤس کس کے ہیں، سلمان اقبال کو ملک واپس آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال اور عطاء تارڑ چوہدری عابد رضا ایم این اے کے سرائے عالمگیر آفس پہنچے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان کا لانگ مارچ 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جبکہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago