لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے . ن لیگی رہنما عطاء تارڑ سرائے عالمگیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کی بات درست ہوئی یہ خونی مارچ ثابت ہوا .


‘کنٹینر پر حملہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے’
انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر حملہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو مستعفی ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب جوڈیشل آڈر کے تحت بیٹھا ہوا ہے . عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ خونی مارچ ہے، اسلام آباد میں خونی مارچ کو داخل نہیں ہونے دیں گے .
لیگی رہنما نے کہا کہ معظم شہید عمران خان کے گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوا ہے، عمران خان کا میڈیکل لیگل اپنے ملکیتی اسپتال سے کرایا گیا . انکا کہنا ہے کہ فوج کو گالیاں دینے کے لیے حملہ جیسے ٹوپی ڈرامے کیے گئے، ہم پر جب بوگس پرچے ہوئے تو ہم نے چیخیں نہیں ماری .
کینیا میں دونوں فارم ہاؤس کس کے ہیں؟
عطاء تارڑ نے کہا کہ ارشد شریف ایک نامور اور مخلص صحافی تھا، انکو ملک چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا، ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا . انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو سرکاری گاڑی اور سرکاری پروٹوکول میں چھوڑنے کون گیا؟ ان کو کینیا کس نے بھجوایا، کینیا میں دونوں فارم ہاؤس کس کے ہیں، سلمان اقبال کو ملک واپس آنا چاہیے .
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال اور عطاء تارڑ چوہدری عابد رضا ایم این اے کے سرائے عالمگیر آفس پہنچے ہوئے ہیں . خیال رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان کا لانگ مارچ 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جبکہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے .

. .

متعلقہ خبریں