یہ ملک بھی ہمارا ہے یہ فوج بھی ہماری ہے، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے یہ فوج بھی ہماری ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ توہین مذہب کا شوشہ کوئی نیا نہیں عمران خان اس پر پہلے ہی قوم کو حقائق بتاچکے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور اتحادی قائداعظم، فاطمہ جناح، علامہ اقبال پر بھی الزامات لگاکر سیاست کرتے رہے ہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان ایک سچا عاشق رسول ہے جو پوری قوم اور عالم اسلام جانتا ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ہم مسلسل پرامن طور احتجاج کررہے ہیں لیکن راناثناء اپنے بیانات سے آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے یہ فوج بھی ہماری ہے، عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے کسی ادارے کے خلاف سازش کرکے لندن نہیں بھاگنے والا۔


سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اپنی قوم اور ملک کیلئے اپنی عوام کیساتھ جدوجہد کرے گا، ایف آئی آر درج کرو۔