سوشل میڈیا پر مریم نواز کی بیٹی کی شادی کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، مریم اورنگزیب نے وضاحت کردی
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر کی بنیاد پر نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جنید صفدر کی شادی کی تصاویر ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد حقیقت سامنے آئی تو چینل کی طرف سے وضاحت کردی گئی . اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی ٹوئٹر پر ان تصاویر کو جنید صفدر کی شادی کی تصاویر قرار دے کر شیئر کیا ہے . جنید صفدر کی شادی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں ہوگی . بیٹے کی شادی میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہو پائیں گے . . .