وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ میں اپیلیں واپس لیں گے .


اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے . وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھامعیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا .
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے .

. .

متعلقہ خبریں